میا خلیفہ اور ملالہ یوسفزئی پکی سہیلیاں بن گئیں

 


میا خلیفہ اور ملالہ یوسفزئی پکی سہیلیاں بن گئیں

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ میں زیر تعلیم پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی اور امریکہ میں مقیم لبنانی اداکارہ میا خلیفہ میں دوستی ہوگئی۔

ملالہ یوسفزئی نے ٹک ٹاک پر مادری  زبان کے عالمی  دن کے موقع پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ پشتو، اردو اور انگریزی سمیت چار زبانیں بول لیتی ہیں۔ ان کی اس ویڈیو کو ٹک ٹاک پر بہت زیادہ پسند کیا گیا۔  ٹک ٹاک پر اس ویڈیو کو اب تک 16 لاکھ سے زائد لوگ
دیکھ چکے ہیں۔

لالہ کی اسی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے  میا خلیفہ نے انہیں ’کوئین‘ قرار دیا۔ اس کے جواب میں ملالہ  یوسفزئی نے لبنانی اداکارہ کو ’ پکی سہیلی‘ کہا۔میا خلیفہ اور ملالہ یوسفزئی کے درمیان ٹک ٹاک پر ہونے والے کمنٹس کا یہ  تبادلہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکا ہے اور لوگ بڑی تعداد میں اس کے سکرین شاٹ شیئر کر رہے ہیں۔اب تک میا خلیفہ کے ملالہ کی تعریف میں کیے گئے کمنٹ کو 30 ہزار جبکہ ملالہ کے جوابی تبصرے کو ساڑھے 23 ہزار کے قریب لوگ لائک کرچکے ہیں۔

پی ڈی ایم اسلام آباد میں اس قسم کا ماحول بنانے جارہی ہے کہ عمران خان اسمبلیاں تحلیل کردیں

 

پی ڈی ایم اسلام آباد میں اس قسم کا ماحول بنانے جارہی ہے کہ عمران خان اسمبلیاں تحلیل کردیں

وزیر اعظم عمران خان کے بارے میں قومی اسمبلی ، سینیٹ اور اسلام آباد کی سڑکوں پر ایسی گفتگو کی جائے گی کہ 


جس سے وہ اسمبلیاں توڑنے پر مجبور ہوجائیں

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 فروری2021ء) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اس لیے کہا کہ لانگ مارچ  کی ضرورت نہیں پڑے گی کیوں کہ پی ڈی ایم نے ایک بیک اپ پلان تیار کیا ہوا ہے ، ان خیالات کا اظہار سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر حفیظ شیخ سینیٹ الیکشن جیتے تو اس صورت میں لانگ مارچ کیا جائے گا جب کہ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کی صورت میں اس کو حکومت کے خلاف عدم اعتماد سمجھا جائے گا اور اس صورت میں وزیر اعظم عمران خان سے بھرپور مطالبہ کیا جائے گا کہ وہ اعتماد کا

ڈاکٹر شاہد مسعود کے مطابق اپوزیشن جماعتیوں کا تحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ایک ایسی صورتحال پیدا کرنا چاہتا ہے کہ جس میں وزیر اعظم عمران خان کے بارے میں قومی اسمبلی ، سینیٹ اور اسلام آباد کی سڑکوں پر ایسا ماحول بنانے جارہے ہیں کہ جن کے نتیجے میں عمران خان اسمبلیاں تحلیل کردیں۔

اپوزیشن کے لائحہ عمل کے جواب میں وزیر اعظم عمران خان نے بھی سینیٹ الیکشن جیتنے کی حکمت عملی بنالی ، پی ٹی آئی اور اتحادی اراکین پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کے لیے اہم فیصلہ کرلیا ، سینیٹ الیکشن کی وجہ سے ہفتہ وار کابینہ اجلاس بھی موخر ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات میں کامیابی کے لیے وزیر اعظم عمران خان نے بھی لائحہ عمل ترتیب دے دیا ، اس حوالے سے انہوں نے ارکان قومی اسمبلی سے ملاقاتوں کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم ناصرف پاکستان تحریک انصاف بلکہ اتحادی جماعتوں کے ارکان اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کریں گے ، ملاقاتوں کا یہ سلسلہ آئندہ 2 روز تک پارلیمنٹ ہاؤس میں جاری رہے گا ، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ارکان قومی اسمبلی سے سینیٹ انتخابات سے قبل ملاقاتیں قومی اسمبلی چیمبر میں کریں گے ، جن میں ارکان اسمبلی کے مسائل سنے جائیں گے اور ان کے خدشات بھی دور کریں گے۔ ووٹ لیں۔

ابراعظم کو آؤٹ کر کے معذرت کیوں کی؟ شاہین شاہ آفریدی نے وجہ بتا دی

 

بابراعظم کو آؤٹ کر کے معذرت کیوں کی؟ شاہین شاہ آفریدی نے وجہ بتا دی

بابر دنیا کے نمبر ون کھلاڑی ہیں،انہیں آؤٹ کرکے لگا کہ انکی وکٹ کا جشن نہیں منانا چاہئے،اسی لیے میں نے جا کر انہیں ’سوری‘ کہا


کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم مارچ 2021ء ) پاکستان سُپر لیگ 6 میں شائقین میچ میں کرکٹ کے علاوہ جوش و خروش قائم رکھتے ہوئے سینئرز کی عزت، مختلف اشارے بازیوں، شرارتوں اور منفرد انداز سے لطف اندوز ہوتے ہیں ۔ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے میچ کے دوران بھی ایسا ہی ایک منظر دیکھنے میں آیا کہ جب قومی ٹیم کے ٹاپ سٹرائیک بائولر اور قومی ٹیم کے کپتان کا آمنا سامنا ہوا۔

لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی کا کراچی کنگز کے بابراعظم کو کلین بولڈ کرکے گلے لگانے اور معذرت کرنے کے خوبصورت منظر کو شائقین نے میچ کا بہترین لمحہ قرار دیا اورشاہین آفریدی کے کپتان کو عزت بخشنے کے اقدام کو سراہا۔

شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے سینئرز کیلئے ایسے رویے کی گونج بھارت میں بھی سنائی دی۔ بھارتی مداح بھی بابراعظم اور شاہین آفریدی کے درمیان اس خوبصورت منظر سے لطف اندوز ہوئے۔